اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کاجائزہ لینے کے لئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 27 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔