Tag Archives: جج محمد بشیر

نواز شریف کو 10 سال کی سزا سنانے والے  جج کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری



ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال کی سزا سنانے والے  جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔

رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج محمدبشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوں گے۔

جج محمد بشیر نےنوازشریف ، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین پی ٹی آئی اورشوکت عزیز کے کیسز سنے جبکہ جج محمد بشیر نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال کی سزاسنائی تھی۔

جج محمدبشیر کی عدالت میں راجہ پرویز اشرف کیخلاف کیسز اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کا کیس بھی زیر سماعت ہیں، جج محمد بشیر 2012 سےاحتساب عدالت میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔