سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں تمام اراکین نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی اتفاق رائے سے منظوری دی۔
اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا۔
اگر پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس عرفان سعادت کے نام کی منظورے دے دی تو ان کے نام کو حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے گا۔
Tag Archives: جسٹس عرفان سعادت
جسٹس عرفان سعادت کل سندھ ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد: جسٹس عرفان سعادت کل منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس عقیل احمد عباسی قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ موجودہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے سے ریٹائر ہو گئے ،سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا تھا۔قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کی معیاد حلف اٹھانے سے شروع ہو گی۔جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔