Tag Archives: جعلی وکیل گرفتار

کینیا ، 26 مقدمات جیتنے والے جعلی وکیل کو گرفتار کر لیا گیا



کسی کیلئے بھی یہ یقین کرنا مشکل بلکہ ناممکن ہے کہ ایک عام آدمی جس کے پاس وکالت کی ڈگری نہ ہو ، اور وہ سو فیصد مقدمات جیت لے لیکن اس کا عملی مظاہرہ کینیا کے ایک شہری نے کرکے دکھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا میں برائن میوندا نامی  ایک شخص کو حال ہی میں اس بات پر گرفتار کیا گیا ہے کہ اس نے ایک وکیل کا روپ دھار کر 26 مختلف مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کی،اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام کیس جیت بھی گیا۔

اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شہری  نے کبھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی، نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے مؤکلوں کی نمائندگی کرنے میں کامیاب ہوا۔

برائن میوندا خود کو ایک ایسے قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا  کہ ججوں میں سے کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا، کینیا کی لاء سوسائٹی (ایل ایس کے) نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو حراست میں لے لیا۔