Tag Archives: جمائمہ

برطانوی وزیر داخلہ پاکستانیوں پر جنسی استحصال کا جھوٹا الزام لگانے پر معافی مانگیں، جمائمہ



چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں پر جھوٹا الزام لگانے پر برطانوی وزیر داخلہ سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ 

جمائما کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث ہونے کے بے بنیاد الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کواپنے اس دعوے پر معافی مانگنی چاہیے کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گرومنگ گینگز زیادہ ترپاکستانی نژاد برطانوی مرد چلاتے ہیں کیونکہ میڈیا ریگولیٹر نے فیصلہ دیا ہے کہ ان کا یہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

 انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا ریگولیٹر اور ہوم آفس کی اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔