Tag Archives: جماعت اسلامی

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سمیت تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا



جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گزشتہ شام اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کر دیا جبکہ انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا ہے۔

غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہوگا۔امیر جماعت اسلامی ساڑھے چار بجے مارچ سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ لاوارث نہیں ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ مارچ ہر حال میں ہو گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان غزہ مارچ میں کریں گے۔

جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع



جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسوں کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دائر ہونے والی درخواست میں وفاق، نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کی درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ نیپرا ایکٹ کے خلاف بجلی ٹیرف کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے، دوسری طرف ٹیکسٹائل صنعتیں بجلی کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ قانون کے خلاف ہے، آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ نیپرا کو بطور ریگولیٹر کوئی پالیسی بنانے کا اختیار نہیں ہے۔

جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اس وقت چونکہ نگران حکومت ہے لہٰذا عدلیہ ہی واحد ادارہ ہے جہاں سے اس معاملے کا نوٹس لے کر اس کو حل کیا جا سکتا ہے۔