Tag Archives: جناح ہائوس حملہ

جناح ہائوس حملہ کیس ، 18 ملزمان کی ضمانتیں منظور ،7 کی خارج



انسداد دہشتگردی عدالت لاہور  نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 18 ملزمان کی ضمانتیں منظور  جبکہ 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں ۔

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ، عدالت نے ملزمان محمد محسن ، زین العابدین ، ملک حیدر علی ، فیاض انور ، عبدالقیوم ،محمد علی قریشی اور افضال بھٹی کی ضمانتیں خارج کردیں  جبکہ ملزمان شہباز ، لطیف ، محمد وسیم ،مختیار شاہ ، فرزانہ سرور ، مجتبیٰ ، محمد بلال ، شاکراللہ  ودیگر کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

علاوہ ازیں عدالت نے 82 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی، خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔

جناح ہائوس حملہ ، مقدمے میں گرفتار ملزمان کاجیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ



لاہور( این این آئی) جناح ہائوس حملے کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ملزمان کا ٹرائل سنٹرل جیل لاہور میں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا، تھانہ شادمان پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کا ٹرائل بھی جیل میں ہو گا ۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔اس حوالے سے جناح ہائوس حملہ کیس کے سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار تمام ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہو گا ۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید جیل میں جا کر ملزمان کا ٹرائل کریں گے، جناح ہائوس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو روز جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کرائیں ۔

اے ٹی سی کے رولز کے تحت جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی جناح ہائوس حملہ کیس میں ضمانت عدم پیروی پر خارج ہوئی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہوئے تو انہیں بذریعہ ویڈیو لنک جیل ٹرائل میں شامل کیا جائے گا۔