Tag Archives: جنرل اسمبلی

دنیا پاکستان کو 9 بلین ڈالرز دینے کے وعدے پورے کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ



اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوا، دنیا نے تعمیر نو کے لیے 9 ارب روپے کی امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان اس کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

انہون نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی افراتفری کے اعتبار سے غیر منصفانہ عالمی سسٹم کا دوہرا شکار ہے جو متوسط آمدنی والے افراد کومسائل کے حل کیلئے ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث 1700 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ آب و ہوا کے باعث جو اموات اور جو تباہی ہوئی میں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاکہ تباہ کن سیلاب کے بعد ہی پاکستان میں معاشی بحران پیدا ہوا۔