مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سے طلاق ہو گئی۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے،اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے کی۔
جنید صفدر نے لکھا کہ ‘ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں،جنید صفدر نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہں بولوں گا،اس کے علاوہ انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ عائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،جنید صفدر کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ٹرینڈکررہاہے۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کے نکاح کی تقریب اگست 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں ہوئی تھی جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔