Tag Archives: جہانگیر ترین

کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ، ملکی ترقی کا ادھورا منصوبہ مکمل کرنا ہے ، جہانگیر ترین



استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں۔

جہانیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  دس سال پہلے انہوں نے ملکی ترقی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افسوس وزیراعظم بننے کے بعد ان کو سائیڈ لائن کیا گیا اور ایسے لوگ شامل ہو گئے جو ان کے منصوبے سے ناواقف تھے، اب ہمیں ادھورا منصوبہ مکمل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں، ہمیں ان کو دشمن نہیں سمجھنا، ہم کسی کے خلاف محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے عندلیب عباس،سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد بھی  لے اڑے



پاکستان تحریک انصاف سے رہنمائوں کی رخصتی کا سلسلہ تاحال  جاری ہے، اہم خواتین رہنمائوں نے بھی پارٹی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس، سابق ایم پی ایز سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد نے ملاقات کی ہے اس  موقع پر رہنما استحکام پاکستان پارٹی عون چوہدری بھی موجود تھے۔ تینوں سابق ارکان اسمبلی نے جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ ہی دیر میں تینوں سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کے بعد باقاعدہ طور پراستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین کی جانب سے عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا احمد کا استحکام پاکستان پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا۔

بعدازاں فردوس عشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عندلیب عباس سمیت تینوں رہنماؤں نے استحام پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔