Tag Archives: حسن علی

یہ کرکٹ ہے یا فٹ بال میچ؟ حسن علی کے ایکشن پر سب مسکرا دیئے



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فٹ بال اسکلز کا استعمال کیا جس پر کوئی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا اور سب مسکرا بھی دیئے۔

وارم اپ میچ کے دوران آسٹریلیوی بیٹر نے شارٹ کھیلی، جب حسن علی نے دیکھا کہ گیند کو ہاتھ سے روکنا ممکن نہیں تو انہوں نے فٹ بال اسکلز کا استعمال کیا اور کک لگاتے ہوئے گیند کو بائونڈری سے باہر جانے سے روک دیا اور یوں وہ 2 رنز بچانے میں کامیاب رہے۔

حسن علی کے اس ایکشن پر جہاں اس میچ میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے ان کو داد دی بلکہ کمنٹیٹر اور دیگر افراد نے بھی حسن علی کے ایکشن کی تعریف کی اور مسکرا بھی دیئے۔

واضح رہے کہ حسن علی کی ایک لمبے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، وہ انجرڈ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

ورلڈ کپ: حسن علی کے سسر پاک بھارت میچ کے لیے بے تاب کیوں؟



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سسر لیاقت خان احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لیے بے تاب ہیں اور ان کو اس گھڑی کا انتظار ہے جب پاکستانی ٹیم احمد آباد پہنچے گی۔

فاسٹ بولر حسن علی کے سسر لیاقت خان پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر اپنی بیٹی اور نواسی سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔

حسن علی کے سسر لیاقت خان بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ حسن علی اور سامعہ کی شادی 2019 میں دبئی میں ہوئی تھی جس کے بعد سامعہ اب تک بھارت نہیں گئیں۔

لیاقت خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی نواسی سے ملنا چاہتا ہوں اور مزید انتظار میرے لیے مشکل ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میری بیٹی نے حسن علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو میں رکاوٹ نہیں بنا تھا کیوں کہ اگر میری بیٹی خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں۔ اور اس سے فرق نہیں پڑتا کہ شادی کس سے ہو رہی ہے۔

2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی



لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سارے کھلاڑی ڈریسنگ روم پہنچ کر بلک بلک کر روئے تھے۔

ایک انٹرویومیں حسن علی نے کہاکہ اس وقت وہاں جو بھی ہوتا وہ رو پڑتا کیوں کہ اس وقت ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص رو رہا تھا، ہم ٹورنامنٹ میں اپنا بیسٹ دے رہے تھے اور جیت کیلئے متحد تھے لیکن پھر اچانک سے صورتحال بدل گئی3 چھکے پڑگئے اس واقعے کے بعد ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا تھا۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں سب کھلاڑیوں نے کونوں میں بیٹھ کر رونا شروع کردیا، سینئرز پلیئر زجونیئرز کو چپ کروارہے تھے اس وقت ہم بلک بلک کر روئے تھیکیوں کہ کرکٹ جاب سے زیادہ عشق ہے اور عشق کے بغیر یہاں کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابر کو ٹیم میں بھی کنگ کہتے ہیں، ٹیم کے سارے کھلاڑی کسی بھی مسئلے پر کنگ کو ہی یاد کرتے ہیں، وہ کنگ ہے جس پر ہمیں فخر ہے ، ہم بابر کو own کرتے ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ نے میچ کا غالباً سب سے اہم لمحہ 19 ویں اوور کو بنایا جب شاہین ا?فریدی، جنہوں نے اس وقت تک تین اوور میں صرف 13 رنز دئیے تھے، ان کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا۔

پاکستان نے اس وقت تک ورلڈکپ میں صرف ایک کیچ چھوڑا تھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فیلڈنگ کا معیار بہت عمدہ رہا تھا لیکن اس کڑے وقت میں حسن علی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے تھیاور پریشانی میں ہاتھوں میں آئی ہوئی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

جنریٹر از بیک، نسیم کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے کے بعد حسن علی کی ٹوئٹ وائرل



اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ‘ ‘دی جنریٹر از بیک” کے کیپشن کے ساتھ تصویر شیئر کر دی۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسکواڈ میں بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے، جس میں فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد حسن علی نے ایکس ٹوئٹر پر دی جنریٹر از بیک کے کیپشن کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں۔

حسن علی نے سپورٹ کرنے والے فینز کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے اپنا بہترین دوں گا