Tag Archives: حسن مرتضیٰ

نواز شریف کی سزا معطلی: نگرانوں نے یہی کرنا ہے تو عدالتیں بند کر دیں: حسن مرتضیٰ



نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیئے جاتے؟

رہنما پی پی نے نواز شریف کو لاڈلا پلس بلکہ عمران پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیئے، نگراں حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کروانے آئی تھی اور نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگراں پنجاب کابینہ کا کام نہیں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے کیونکہ ابھی سے صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان پلس کے لیے میدان سجایا جا رہا ہے۔

رہنما پی پی نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں پڑے اور کتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگراں کابینہ نے معطل کی؟ انوکھا لاڈلا کھیلن کو چاند مانگے گا تو کیا نگراں حکومت اُسے چاند لا کر دے گی؟ نگراں حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق نواز شریف سے زیادہ ہے۔

جہاز سے اتار کر پروٹوکول دینے کا کوئی جواز نہیں،حسن مرتضیٰ



لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کیا ہے کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت سے سرخرو ہو کر نکلیں گے تو یہ سہولت دوسروں کو بھی ملنی چاہیے۔

جہاز سے اتار کر پروٹوکول دینے کا کوئی جواز نہیں، نواز شریف اپنی سزا پوری کر کے الیکشن لڑیں،سمجھ سے بالا تر ہے جو چیزیں الیکشن کمشن نے کرنی ہیں ،پتہ نہیں مولانا اور نواز شریف کیوں انکے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،،میاں ایوب،رانا اشعر ،قلب عباس،عائشہ غوری،احسن رضوی اور افراز نقوی کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر حسن مرتضی نے پی پی 163سے آزاد امیدوار پرویز شفیع،پرانا کاہنہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین یونین کونسل اور سنٹرل پارک سے ن لیگ کے حاجی اصغر ڈوگر کو پیپلز پارٹی کامفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

نوازشریف واپس نہیں آرہے ، حسن مرتضیٰ کی تہلکہ خیز گفتگو


Featured Video Play Icon

شاید نواز شریف نہ آسکیں‘ حسن مرتضیٰ



لاہور( این این آئی)شہباز شریف کی بات سے لگتا ہے کہ شاید نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس نہ آسکیں۔

ان کے پاس معاشی پلان ہوتا تو وہ شہباز شریف کو سابق دور میں ضرور دیتے۔

اگر نیب کے کیسز وہاں سے شروع ہوں جہاں سے ختم ہوئے تھے تو علاج بھی وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے رکا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو بیک وقت سارے ملک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔