Tag Archives: حنیف عباسی

حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس سے بری



(ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کو کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو بری کردیا۔