یمن کے حوثی گروپ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے غزہ میں مداخلت کی تو حوثی ڈرون اور میزائلوں سے جواب دیں گے۔
حوثی سربراہ عبدالمالک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امریکی مداخلت پر ڈورن اور میزائلوں سے حملوں سمیت دیگر عسکری اقدامات کریں گے،غزہ ہماری ریڈ لائن میں شامل ہے، غزہ میں مزاحمتی گروپوں سے تعاون اور مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے اپنا جنگی بحری بیڑہ اسرائیل کی جانب روانہ کر دیا ہے۔ بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔