وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو جیل جانے سے بچانے کے لئے پارٹی کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلئے درخواستوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قائد ( ن ) لیگ کی جانب سے 48 گھنٹے میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ، مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد منگل تک درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، عدالت نے انہیں 10 سال کے لئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا تھا۔