Tag Archives: دھمکی

فلسطینیوں کی حمایت کیوں کی؟ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال کو سنگین دھمکیاں



اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرنے کے بعد دھمکیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطین کے عوام کی حمایت پر سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہیں نامعلوم اسرائیلی نمبر سے دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے۔

دھمکی آمیز پیغام میں فریال کو کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کرنا چھوڑ دو ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اسرائیل کی غزہ کے القدس ہسپتال کو نشانہ بنانے کی دھمکی



اسرائیل نے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ لقدس ہسپتال کو فوری خالی کر دیا جائے۔

ہلال احمر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بتا دیا ہے گیا ہے کہ القدس ہسپتال میں داخل کیے گیے زخمی اور مریض اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ، وجہ ادویہ اور دیگر طبی ضروریات کی عدم دستیابی ہے، زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کی دھمکی کے بعد بین الاقوامی برادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ فوری طور حملے کو روکنے کے اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 5 سو سے زیادہ افراد شہید ہو گئے تھے ،

ایران کی اسرائیل کو غزہ جنگ میں مداخلت کی دھمکی



تہران(این این آئی) ایران نے اقوام متحدہ کے ذریعے ایک خط میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوجی کارروائی جاری رہی تو وہ مداخلت کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تصدیق کی کہ ایران کے پاس سرخ لکیریں ہیں اور انہوں نے وضاحت کی کہ اگر فوجی آپریشن جاری رہتا ہے خاص طور پر غزہ پر زمینی حملہ ہوتا ہے تو وہ مداخلت کرے گا۔

بھارتی وزیراعظم کو قتل اور احمد آباد سٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی



نئی دہلی(این این آئی)بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے ”نریندر مودی اسٹیڈیم” کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم اس سے پہلے ہی بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ایک دہشتگرد گروپ کی طرف سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد میں ”نریندر مودی سٹیڈیم” کو اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے ای میل میں 5سو کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی اڑائیں گے۔دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بکتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔

آپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔ پولیس کا کہنا ہے جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پولیس نے مزید کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔

کراچی، تاجر کو گولیوں کے ساتھ دھمکی آمیز خط موصول



کراچی(این این آئی)کراچی میں تاجر اور اہلخانہ کو جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط ملا ہے، خط میں ملزمان نے 3 گولیاں اور تاجر کے 2 بچوں کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد بلاک ایف کے رہائشی تاجر نوید نے بتایا کہ دو روز قبل مجھے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی کا خط ملا ہے۔تاجر نوید کے مطابق ہیلمٹ پہنے نامعلوم شخص فلیٹ کے ریسپشن پر دھمکی آمیز خط دے کر گیا۔

نوید نے کہاکہ پولیس مجھ سے تعاون نہیں کررہی، بہت پریشان ہوں، میں اور میرے بچے گھر سے باہر نہیں نکل رہے۔تاجر نے بتایا کہ میرے ساتھ ایک شخص کا لین دین کا تنازع چل رہا ہے، میں نے لین دین کے تنازع پر مقدمات درج کرائے ہیں۔

نوید کے مطابق خط بھیجنے والے شخص نے مقدمات واپس لینے کا کہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ حیدری پولیس اسٹیشن میں درج کررہے ہیں۔

دوسری جانب تاجر کو دھمکی آمیز خط دینے والے شخص کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے۔ہیلمٹ پہنے ایک شخص کو رہائشی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے استقبالیہ پر بیٹھے افراد سے بات چیت کی اور پھر استقبالیہ پر بیٹھے شخص کو لفافہ پکڑا کر باہر چلا گیا۔