Tag Archives: راشد لنگڑیال

خیبرپختونخوا میں ایک سال کے دوران 137 ارب کی بجلی چوری کا انکشاف



ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے اور اب پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 23-2022 کے دوران خیبر پختونخوا میں 137 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کے اچھے نتائج آ رہے ہیں، اور بلنگ میں بہتری آنے لگی ہے۔

سیکریٹری پاورڈویژن کے مطابق نادہندگان سے وصولیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چوری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، ستمبر 2023 میں ہونے والی وصولیاں 86.99 فیصد رہی ہیں۔

بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ کی وصولی ہوگئی، سیکریٹری توانائی



اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری توانائی ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں، ڈیفالٹرز سے 18 ارب 39 کروڑ روپے کی وصولی کی جاچکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ مہم کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام، بلوں کی ادائیگی بہتر بنانا اور ڈیفالٹرز کو پکڑنا ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہا کہ 6 اکتوبر تک 13ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، اب تک 10 ہزار افراد گرفتار



ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے اور 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہاکہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں اور اس دوران 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران حیسکو میں 2 ارب 69 کروڑ روپے ریکور ہوئے جبکہ پیسکو میں کریک ڈائون کے دوران 2 ارب 42 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ 75 فیصد مجموعی چوری کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا سے صرف 725 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکرٹری توانائی کا بجلی چوری کیخلاف آپریشن میں 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ



اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے ملک میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اب تک 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں اور اب تک 2301 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔