Tag Archives: رانا ثنا اللہ

ملکر کام کی جو بات کی گئی اس میں پی ٹی آئی شامل ہے، رانا ثنا اللہ



سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کی جو بات کی ہے اس میں پی ٹی آئی شامل ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کی گئی بات میں پی ٹی آئی شامل ہے لیکن 9 مئی کا مجرم ٹولہ اس میں شامل نہیں۔

یاد رہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف 4 سال کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں

اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پانے کا تاثر بالکل غلط ،یہ وقت ایسا نہیں ہم اپنے دکھڑے لیکر بیٹھ جائیں، رانا ثنا اللہ



لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی معاملات طے ہوئے ہیں،کیا ہم پرانے معاملات لے کر بیٹھ جائیں۔

یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنے دکھڑے لے کر بیٹھ جائیں ، اسی روش نے ملک کا بٹھہ بٹھایا ہے ،کوئی پلان بی نہیں ہے ،نوازشریف 21اکتوبر کو ضرور آئیں گے، نوازشریف کسی ڈیل سے گئے نہ واپس آرہے ہیں۔

کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو کیا اسے اس لئے معاف کر دیا جائے کہ اس نے انتخابات میں حصہ لینا ہے،ہم اشاروں پر یقین نہیں رکھتے ،ہماری لیگل ٹیم کو کیس کے پیش نظر یقین ہے کہ نواز شریف کو ریلیف ملے گا ، ایسے ریلیف بیسیوں لوگوں ک پہلے بھی ملے ہیں۔

ہمیں بغیر کسی اشارے اور گارنٹی کے امید ہے ہمیں یہ ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں لاہور ڈویژن کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، گرفتاری کے حوالے سے نہیں، رانا ثناء اللہ



اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، تاہم گرفتاری کے حوالے سے خدشات نہیں۔ایک انٹرویو میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوپارٹی پنجاب میں100سے زیادہ سیٹیں لیتی ہے وفاق میں حکومت بناتی ہے،پنجاب کی100سے زیادہ قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے، یعنی65فیصد پنجاب ہم جیتیں گے۔انہوںنے کہاکہ شاہدخاقان،مفتاح اسماعیل،مصطفی نوازکھوکھراہمیت کے حامل ہیں،تینوں افرادپارٹی بنانے کافیصلہ کریں گے توخود کوضائع کرلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نہیں لگتاکہ کوئی پارٹی بنائیں گے تواس کو مقبولیت ملے گی، شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کیلئے دوستانہ مشورہ ہے کہ پارٹی میں رہیں ورنہ ضائع ہوجائیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پارٹی میں اکثریت کی یہ رائے ہے کہ امید کا پیغام دیں، اکثریت سمجھتی ہے کہ احتساب کے نعرے پِٹ چکے ہیں،کچھ لوگوں کاخیال ہے احتساب،سستیانصاف کانعرہ لگناچاہیے، تاہم نوازشریف کی واپسی پرسکیورٹی خدشات ہیں، تاہم گرفتاری کے حوالے سے خدشات نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نگراں وزیر داخلہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، سرفراز بگٹی کی وضاحت سے مطمئن ہوں۔

ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا، رانا ثنا اللہ



لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جماعت یا لیڈر ملکی دفاع پر چڑھ دوڑے، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا اس پر کیس اس لیے نہیں چلنا چاہیے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے؟۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے، ہماری الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جتنے بھی کیسز ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، آج ملک جس حال میں ہے وہ اس سازش کی وجہ سے ہے جو نوازشریف کے خلاف کی گئی، 2018 میں جب 25 جولائی کو الیکشن ہوئے تو نواز شریف کہاں تھے؟۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو اقامہ میں نا اہل کیا گیا، سینیٹ میں ہمارے سینیٹرز کو دوہری شہریت کی بنا پر نا اہل قرار دیا گیا، یہ سب کچھ آن ریکارڈ ہے۔

رانا ثنا اللہ خاں نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ”حد سے تجاوز”قرار دے دیا



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو ”حد سے تجاوز”قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ،نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔

سابق وزیر نے کہاکہ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں،نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پہ توجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے