Tag Archives: زلزلہ

نیپال اور بھارت میں شدید زلزلہ



نیپال اور بھارت میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ اتوار کی صبح نیپال میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے باگمتی اور گنڈکی صوبوں کے دیگر اضلاع جبکہ دہلی ،این سی آر علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔

سیسمولوجیکل سینٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دھاڈنگ کا علاقہ تھا، جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرئی 13 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

افغانستان کے صوبہ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے



افغانستان کے صوبہ ہرات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی جبکہ کچھ دیر بعد ہی ایک اور زلزلہ بھی آیا اور لوگ گھروں سے باہر نکلے آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے جنوب مشرق میں 32.8 کلو میٹر دور تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق ابھی تک زلزلے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران افغانستان کے صوبہ ہرات میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

افغانستان میں ایک اور تباہ کن زلزلہ



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں 6.3شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، افغان میڈیا کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ بدھ کی صبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکزملک کے تیسرے بڑے شہرہرات سے 34 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

افغانستان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، افغان میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ہرات میں 7 اکتوبر کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

افغانستان میں 6.2 شدت زلزلے کے جھٹکے



کابل(این این آئی) افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کی گہرائی 40 کلومیڑ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستان اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس



پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ابھی تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بلوچستان میں زلزلہ آنے کے امکانات پرماہر ارضیات کاموقف آگیا



کراچی (این این آئی) بلوچستان میں زلزلہ آنے کی پیش گوئی پرصوبے کے ماہر ارضیات کاموقف بھی سامنے آگیا۔

ماہر ارضیات پروفیسرڈاکٹردین محمد کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈچ سائنسدان کی طرف سے بلوچستان میں زلزلے کی پیشگوئی سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ 24 سے 48گھنٹے کے دوران زلزلے کی کم مدتی پیشگوئی ممکن نہیں۔

ڈاکٹر دین محمد کاکڑکاکہناتھا کہ چمن فالٹ لائن کابل کے جنوب سے شروع ہوتی ہے جو بلوچستان کے شہرچمن سے نوشکی قلات خضدار ،آواران سے بحیرہ عرب میں جاکر ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فالٹ لائن میں 1892 میں ایک بڑا زلزلہ آیا تھا جس سے پرانا چمن شہر تباہ ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ س وقت چمن فالٹ لائن اگرچہ فعال ہوگئی ہے مگر یہ کہنا درست نہیں کہ اس سے ہنگامی طور پر زلزلہ آسکتا ہے ۔

دین محمد کاکڑ نے بتایا کہ چمن فالٹ لائن کوئٹہ کو براہ راست متاثر نہیں کرتی کیونکہ کوئٹہ کی اپنی فالٹ لائن موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اورغزہ بند فالٹ لائن پر بھی خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ  کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی مکمل پاسداری اور زلزلے سے محفوظ بلڈنگیں بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

خیال رہے کہ رواں سال نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ دیہات کے دیہات تباہ ہوگئے۔

زمین لرز اٹھی، 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ



نیپال میں 6 اعشاریہ 2  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے نئی دلی اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق نیپال میں آنے والے زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2  تھی جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستان میں خطرناک زلزلہ آسکتاہے، ترکی میں زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے سائنسدان کی تازہ پیشگوئی



زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے پاکستان میں خطرناک زلزلے کی پیش گوئی کردی۔
زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
ایس ایس جی ایس کے مطابق سطح سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔
ایس ایس جی ایس کے مطابق واضح کردہ علاقے صرف ایک تخمینہ ہیں اور درست مقامات کا تعین کرنے کا فی الحال کوئی قابل اعتماد طریقہ نہیں ہے۔
ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔
پاکستان میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فالٹ لائن ہے جسے چمن فالٹ سسٹم کہا جاتا ہے، یہ 900 کلومیٹر طویل ہے اور اسی فالٹ سسٹم پر 31 مئی 1935 کی دوپہر کو کوئٹہ میں ہولناک زلزلہ آیا اور کئی ہزار افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔
اس فالٹ لائن میں افغانستان اور پاکستان کے علاقے آتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے کے سربراہ فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو ایک ٹوئٹ کی تھی اور بتایا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی تھی۔
ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو شدید ترین زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوئے تھے۔