Tag Archives: سراج الحق

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں غزہ مارچ



جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد میں غزہ مارچ کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، تاریخی مارچ میں حماس کے رہنما اسماعیل حانیہ نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مسلمان حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ افسوس ہے مسلمان حکمرانوں نے امریکا کی طرف دیکھنا شروع کیا، چند دنوں میں 8 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گيا ، ہماری پکڑ دھکڑ کر کے کس کو خوش کرنا چاہتے ہو۔ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگلا ملین مارچ 19 نومبر کو لاہور میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسکول اور اسپتال نشانہ بنائے جارہے ہیں، جب تک ظلم ختم نہیں ہوتا، اسرائیل کی دہشتگردی ختم نہیں ہوتی تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کے بیان پر خراج تحسین اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

غزہ مارچ ہر صورت ہوگا، سراج الحق کا دو ٹوک اعلان



امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت ہمارے راستے میں روڑے نہ اٹکائے، غزہ مارچ ہر صورت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا کہ اسلام آباد میں غزہ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

دنیا بھر میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ امریکہ کھلم کھلا اسرائیل سے تعاون کر رہا ہے اور ہمارے امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے اعلان پر انتظامیہ کو تکلیف ہوئی ہے۔

غزہ کے لوگ لاوارث نہیں ہیں ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ مارچ ہر حال میں ہو گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان غزہ مارچ میں کریں گے۔

غزہ مارچ ہر صورت ہو گا ، سراج الحق کا اعلان



امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجود غزہ مارچ کی بھرپور تیاری ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ غزہ مارچ کیلئے انتظامیہ سے بات کی تھی اور آج اچانک ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم پُرامن لوگ ہیں مگر حکومت تشدد پر اتر آئی ہے، ہمارے مارچ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گی، اپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کرتے مگر مارچ ہر صورت ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل کو فلسطین کے حق میں بیان دینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ 20 دنوں سے غزہ جلتا رہا لیکن اقوام متحدہ نے اجلاس تک نہیں بلایا، 21 ویں دن اجلاس بلایا گیا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

غزہ میں جنگ نہ رکی تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے ، سراج الحق



امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بند نہ ہوئی تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔

منصورہ میں علماء و مشائخ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 19 دن ہو گئے ہیں غزہ پر فاسفورس بموں کی بارش ہو رہی ہے، وہاں کھانے پینے کی کوئی چیز ہے، نہ کفن کے لیے کپڑا۔

اُنہوں نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے پیغام دہراتے ہوئے کہا کہ عالمِ اسلام کو اور کتنی لاشوں کی  ضرورت ہے؟، سراج الحق نے کہا کہ سقوطِ غرناطہ کے بعد 30 لاکھ مسلمانوں کو ہجرت کرنا پڑی، 500 سال غرناطہ اور قرطبہ کی مساجد اذان کے لیے تڑپتی رہیں، 74 لاکھ افواج رکھنے والا عالمِ اسلام آج خاموش ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حماس رہنماؤں نے فون کر کے صرف 10 فیصد سپورٹ مانگی ہے، ہم ساتھ کھڑے ہیں، فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جس طرح کشمیر ہمارے لیے اہم ہے اسی طرح غزہ بھی اہم ہے۔

پاکستان اور افغانستان جڑواں بھائی ، انخلاء میں جلد بازی نہ کی جائے ، سراج الحق



امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان جڑواں بھائی ہیں، انھیں جدا نہیں کیا جاسکتا، ہماری تہذیب، ثقافت اور دین مشترک ہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلاء کے فیصلے میں جلد بازی سے گریز کیا جائے۔

 المرکز الاسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دونوں ممالک انخلاء کے حوالے سے ملکر جامع منصوبہ بنائیں۔ عجلت میں کیے گئے فیصلوں اور اقدامات سے طرفین میں دوریاں اور مسائل جنم لیں گے۔ دونوں ملکوں نے ملکر استعماری قوتوں کا مقابلہ کیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ خوشحال مستقبل کے لیے بھی ملکر منصوبہ بندی کریں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب افغانستان میں ایک مستحکم حکومت قائم ہے، دیگر ممالک اپنے سفارت خانے کھول رہے ہیں، پاکستان کو نفرت کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔ جماعت اسلامی افغانوں کا مقدمہ لڑے گی۔

سراج الحق نے کہا  کہ پاکستان کے عوام نے نصف صدی سے مسلسل افغانوں کا ساتھ دیا ہے اور اس کے لیے بڑی قیمت بھی ادا کی ہے ،ہمیں افغان حکومت سے بھی امید ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گی۔ دونوں ممالک کا اختلاف ہمارے خلاف سیکولر قوتوں کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغانوں کے انخلاء کے لیے 31 اکتوبر تک کوئی با عزت راستہ نکالنے کی کوشش کریں۔

ادارے فروخت کرنے کے بجائے کرپشن کیوں ختم نہیں کرتے ؟ سراج الحق



امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ادارے فروخت کرنے کے بجائے ملک سے کرپشن کو کیوں ختم نہیں کیا جا رہا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارا خیال تھا کہ نگران حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرے گی، آئی پی پیز کے ساتھ ڈالروں میں معاہدے کئے گئے، سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ بجلی چوری کا بوجھ عام آدمی برداشت کرتا ہے، جتنی بجلی استعمال کی جاتی ہے اتنا ہی بل لیا جائے، بجلی بلوں میں 15 اقسام کے ٹیکسز ظلم ہے، نئے لگنے والے میٹر موٹروے کی رفتارسے چلتے ہیں، یہ عوام کو نئے طریقے سے لوٹنے کی ایک سازش ہے جس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔

حالات خرابی کی ذمہ داری قبول کرنے کو کوئی بھی تیار نہیں، سراج الحق



جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں حالات کی خرابی کا اعتراف سب کی جانب سے کیا جا رہا ہے لیکن کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر پڑھی، لیکن ساتھ ہی دوسری خبر یہ تھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اس وقت عوام خوف اور بے یقینی کی کیفیت کا شکار ہیں، ہر طرف تباہی و بربادی نظر آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے لے کر پولیس تک ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ملک میں حالات خراب ہیں مگر کوئی بھی اس کا اعتراف نہیں کر رہا کہ یہ حالات کیسے پیدا ہوئے۔

سراج الحق نے کہاکہ کہ اس وقت تو افغان کرنسی نے پاکستانی کرنسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 3 گنا زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، بنگلا دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ملک بن چکے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے اور یہاں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے۔