Tag Archives: سلمان خان ایشوریا

سلمان خان اور ایشوریا کی محبت کے ایک بار پھر چرچے



سوشل میڈیا پربھارت کے نامور اداکار سلمان خان اور اداکارہ ایشوریا رائے کی محبت کے ایک بار پھر چرچے ہورہے ہیں ۔

ماضی میں سلمان خان اور ایشوریا کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تھی، بالی ووڈ سے شناسائی  اور فلمی دنیا سے معمولی سے تعلق والے لوگ بھی سلمان اور ایشوریا کی محبت کی کہانیاں آئے روز سنتے رہتے تھے۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔

جب ایشوریا رائے نے بچن خاندان کی بہو بننے کا فیصلہ کیا تو یہ عشق تھم گیا تھا اورسلمان خان نے محبت میں ناکامی کے بعد اب تک شادی نہیں کی۔ اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان محبت کے چرچے ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس بحث کاآغاز اس وقت ہوا جب سلمان خان کا ایک پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اُنہیں ایشوریا رائے کا نام سُن کر مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک خاتون صحافی سلمان خان سے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’ہیلو سلمان سر! ایشوریا اس طرف‘‘، یہ نام سُن کر سلمان خان کے چہرے پر مُسکراہٹ آجاتی ہے اور وہ خاتون صحافی کو نظر انداز کرنے کے لیے اِدھر اُدھر دیکھنے لگتے ہیں۔

سلمان خان ایشوریا کا نام سُن کر شرماتے ہوئے کہتے ہیں ’’جی‘‘، جس پر صحافی کہتی ہیں کہ ’’سر پلیز! یہاں اس طرف دیکھیں‘‘، سلمان خان پوری کوشش کے باوجود بھی صحافی کو نظر انداز کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ ’’سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں‘‘۔ اُن کی محبت سچی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ مرد اپنی پسندیدہ عورت کا نام سُن کر مُسکرا دیتا ہے۔