Tag Archives: سونا سستا

سونا فی تولہ 1900 روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ 100 روپے پر آ گئی



 ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو گیا ، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 100 روپے  ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے سستاہونے کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 553 روپے کا ہو گیا۔

،چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا، فی  تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرارہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 1923 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے  کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ  2 ہزار روپے ہو گئی تھی ۔

ایک ماہ بعد ریٹ جاری کر دیئے گئے ، سونا ہزاروں روپے سستا



مشرق وسطی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں اضافہ ہونے لگا ہے تاہم پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج منگل کو جاری کیا گیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 12 ستمبر سے 15500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، 10  گرام سونے کی قیمت 13546 کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 55 ڈالرز کم ہوکر 1856 ڈالرز فی اونس ہے۔

اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سونے کےریٹ انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے جاری کریں گے۔

سونا مزید 5 ہزار روپے فی تولہ سستا ہو گیا



مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل  برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید پانچ ہزار روپے کی کمی ہو گئی ، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 68 ہزار 896 روپے کی سطح پر آ گئی۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ جس کے بعد اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 42 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی  ہے۔