دو روز کی کمی کے بعد ملک میں سونے کا بھاؤ بڑھ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہو گئی، 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہے.
خیال رہے کہ 24 اور 25 اکتوبر کو سونے کی قیمت میں کمی جبکہ 23 اکتوبر کو سونا مہنگا ہوا تھا،مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران ملک میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
۔