پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتےکاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 20 اکتوبر کو ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں 1238 پوائنٹس بڑھا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری ہفتےکے اختتام پر 50731 ہے۔
ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1635 پوائنٹس کے درمیان رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 50952 رہی۔
کاروباری ہفتے میں 100انڈیکس کی کم ترین سطح 49317 رہی، پورے ہفتے میں دو ارب دو کروڑ شیئرکے سودے ہوئے۔
ایک ہفتےکےکاروبار کی مالیت 62 ارب 55 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 93 ارب روپے بڑھی ہے، پی ایس ایکس کی کیپٹلائزیشن 7 ہزار 379 ارب روپے ہے۔