Tag Archives: سپریم کورٹ پالیسی

جلد فیصلوں کے  متقاضی مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا، سپریم کورٹ نے پالیسی کی منظوری دیدی



سپریم کورٹ میں مقدمات کو ترجیحات کے مطابق مقررکرنے کی پالیسی طے کر لی گئی۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 7 نکاتی پالیسی کی منظوری دے دی۔

پالیسی کے مطابق جلد فیصلے کے متقاضی مقدمات کو ترجیح دی جائے گی۔ ٹیکس ، انتخابی تنازعات اورضمانت کے مقدمات کی بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت ہو گی۔

اس کے علاوہ دس سال تک سزا کے فوجداری مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر مقرر کیے جائیں گے۔ ایک ہی فیصلے کے خلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیاد پر سنے جائیں گے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں پورےمہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چار ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے.