Tag Archives: شردھا کپور

شردھا کپور کے سامنے نازیبا حرکت پر ٹائیگر شیروف کی وضاحت



ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف اپنی ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں جس میں ایک انٹرویو کے دوران شردھا کپور کے سامنے ان کے پادنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔

اداکار نے ایک نئی ویڈیو میں واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کریتی سینان کے ساتھ چیٹ ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے انٹرویو میں کوئی نازیبا حرکت نہیں کی تھی۔

ٹائیگر شیروف نے بتایا کہ یہ انٹرویو کے دوران ایک گیم کا حصہ تھا جس میں ایک ہارن پر بیٹھنا تھا جس سے اس طرح کی آواز نکلتی ہے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کبھی ایسی کوئی نازیبا حرکت شردھا کپور کے سامنے نہیں کرسکتے ہیں۔

ٹائیگر شیروف اپنی نئی فلم ‘گناپاتھ : اے ہیرو از بورن’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو رواں برس 20 اکتوبر کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

سٹہ بازی ایپ کیس، شردھا کپور بھی تفتیش کیلئے طلب



ممبئی(این این آئی) آن لائن سٹے بازی کیس میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے بعد بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے شردھا کپور کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنیبر کپور اور شردھا کپور کو آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تفتیش کے لیے طلب کیا ہے، یہ دونوں اداکار اْن شخصیات میں شامل ہیں جن سے مہادیو ایپ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی جو مبینہ طور پر غیر قانونی سٹے بازی کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور نے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لیے مزید دو ہفتے کا وقت مانگا ہے جبکہ معروف کامیڈین کپل شرما، اداکارہ ہما قریشی اور حنا خان کو بھی آن لائن سٹے بازی کیس میں تفتیش کے لیے مختلف تاریخوں پر طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور کے علاوہ کم از کم 15 سے 20 مشہور شخصیات تحقیقاتی ایجنسی کے اسکینر کی زد میں ہیں، جن میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا، پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، نیہا ککڑ، بھارتی سنگھ، علی اضغر، ٹائیگر شرف اور سنی لیون سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان نامور شخصیات کو آن لائن سٹے بازی کیس میں ملزم کے طور پر نامزد نہیں کیا گیا ہے لیکن اْن سے اس ایپ کی تشہیر سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔

تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ رنبیر کپور نے مہادیو ایپ کی تشہیر کے لیے کئی اشتہارات کیے ہیں اور ایک بڑی رقم وصول کی ہے جو کہ جرم کی آمدنی سے تھی۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گیمنگ ایپ کا مرکزی ہیڈ آفس متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے۔