Tag Archives: شہبازشریف

قیام اور تعمیر پاکستان میں لیاقت علی خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں ‘ شہباز شریف



لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ملک کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 72ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں لیاقت علی خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں ،لیاقت علی خان ایک مخلص نظریاتی انسان تھے جنہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاقت علی خان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست اور بااعتماد تحریکی ساتھی تھے ،انہوں نے پاکستان کے اسلامی جمہوری تشخص میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ،لیاقت علی خان نے 7مارچ 1949 کو قرارداد مقاصد کا مسودہ دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ اقتدار کا مالک اللہ تعالی ہے،اسی قرارداد میں لکھا ہے کہ یہ حق اقتدار عوام کے منتخب نمائندے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال میں لائیں گے۔

لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا تھا کہ یہ قرارداد جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور برداشت، سماجی انصاف اور قوانین پر اسلامی تعلیمات کے مطابق عمل درآمد کرنے کے چھ نکات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے لیاقت علی خان کا نام آل انڈیا مسلم لیگ کے اعزازی جنرل سیکرٹری کے طور پر پیش کیا تھا ،جنرل سیکرٹری کے طور پر لیاقت علی خان نے جماعت کی تنظیم سازی کی اور برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کے اس پلیٹ فارم کو فعال رکھا ،اللہ تعالی شہید ملت سمیت بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے مشن کو پورا کرنے والوں میں شامل فرمائے۔

جوش خطابت میں شہبازشریف کی زبان پھسل گئی



شیخوپورہ:سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی نعرے لگواتے ہوئے جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف 21اکتوبر کو واپس اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوں گے ،وہ واپس آ کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی۔
ان کامزید کہناتھا کہ پاکستان اگر دیوالیہ ہو جاتا تو ریاست تباہ ہو جاتی،ہم نے ریاست بچائی اور اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا،سیاست بھی واپس آئے گی لیکن ریاست کو بچانا ضروری تھا۔ جلسے کے دوران شہبازشریف نے نعرے بھی لگوائے جس کے دوران ان کی زبان پھسل گئی اور جوش خطابت میں 21 اکتوبر زندہ باد کہہ دیا