پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان ٹی وی ٹاک شومیں لڑائی کامعاملہ تھانے تک جاپہنچا۔
سینیٹر افنان اللہ خان اور وکیل شیرافضل خان مروت کے درمیان بدھ کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھ پائی ہوئی تھی، جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر مسلسل وائرل ہورہی ہے ۔
ویڈیومیں دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف نازیبااستعمال کرتے ہوئے سنا جاسکتاہے ،تلخی بڑھنے پرشیرافضل اپنی نشست سے اٹھ کرسینیتڑ افنان اللہ کو تھپڑ ماردیتے ہیں۔
سینیٹرافنان اللہ بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوکرشیرافضل مروت کو پیچھے دھکیلتے ہیں اس دوران تشددکی آوازیں بھی آتی ہیں تاہم لڑائی کایہ منظر کیمرے سے اوجھل ہے البتہ میزبان کی طرف سے روکنے کی آوازیں مسلسل سنائی دیتی ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں واقعہ کامقدمہ درج کرادیاہے جس میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 352 اور 506 ٹوکی دفعات لگائی گئی ہیں
دوسری جانب شیر افضل خان مروت نے بھی سینیٹر افنان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے اورضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
شیرافضل مروت کے مطابق انہوں نے سینیٹر افنان اللہ خان کے خلاف ٹیلیگراف ایکٹ 25 ڈی اور تعزیرات پاکستان کے سیکشن 506 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی ہے۔
شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کہا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد سے باہر ہیں۔