پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کوصدرعارف علوی کے اقدامات پرافسوس ہے ۔
شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔ شیرافضل مروت کے مطابق عمران خان نے صدر عارف علوی کے اپنی آئینی ذمہ داری سے بچنے کے عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان عارف علوی سے سخت ناراض ہیں کہ انہوں نے90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی بجائے اپنا یہ آئینی اختیارالیکشن کمیشن کو کیوں تفویض کیا۔
میرا پہلا Vlog۔https://t.co/xDmXILfHqr
1. عمران خان نے صدر عارف علوی کے اپنی آئینی ذمہ داری سے بچنے کے عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔ 2. وہ عوام میں پی ٹی آئی چاہتے ہیں اور 3. ان کا خیال ہے کہ فروری میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے، اور، 4 عبوری حکومت کچھ مختلف ایجنڈے پر ہیں۔ مکمل ویڈیو… pic.twitter.com/Vp9tp9n32q— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) September 30, 2023
شیرافضل مروت کے مطابق عمران خان کے خیال میں فروری میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے،عمران خان کے مطابق عبوری حکومت کسی اورایجنڈے پرکام کررہی ہے ۔
شیرافضل مروت کامزیدکہناتھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹک جیل جیسی سہولیات میسرنہیں، اڈیالہ جیل میں ورزش کی سہولت میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما عبادفاروق کے بیٹے کے انتقال اور خواتین کارکنوں کی قید پرعمران خان سخت رنجیدہ تھے۔