Tag Archives: شیر افضل مروت

پولیس کانسٹیبل پر تشددپی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کے گلے پڑ گیا



پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔

شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے اور لڑائی ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی ۔

آر ڈی اے اور پولیس نے راولپنڈی میں گھر مسمار کردیا، شیر افضل مروت کا دعویٰ



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی  کے وکیل شیر افضل مروت نے الزام عائد کیا ہےکہ آر ڈی اے اور پولیس نے راولپنڈی میں ان کا گھر مسمار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ گھر مسمار کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔شیر افضل مروت نے غیر قانونی کارروائی پر سول اور کرمنل کیسز دائر کرنے کا بھی کہا ہے۔

دوسری جانب  ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ نے شیر افضل مروت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کررہے ہیں وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔

جون میں ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان کو نوٹسز دیے گئے تھے، نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

ہاتھا پائی کیس، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت میں توسیع



اسلام آبا د(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ٹی وی پروگرام میں ہاتھا پائی کے کیس میں ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں شیر افضل مروت اور مدعی وکیل پیش ہوئے۔

مدعی سینیٹر افنان اللّٰہ کے وکیل آدم خان نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔عدالت میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جج صاحب جو بھی فیصلہ کرنا ہے جلدی کر دیں، مجھے بیرون ملک جانا ہے۔

مدعی کے مطابق مجھے مارا گیا اور میرے ہی خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آئندہ سماعت پر سینیٹر افنان اللّٰہ کو بھی عدالت بلا لیتے ہیں اور آپ دونوں کی صلح کرا دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شیر افضل مروت کی ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شیر افضل مروت کی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سینیٹر افنان اللّٰہ کے ساتھ ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

شیر افضل مروت کی گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا۔

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کاہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا۔

عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

دورانِ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں؟اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

ٹی وی شو میں جھگڑا: شیر افضل مروت کی 4 اکتوبر تک ضمانت منظور



اسلام آباد کی عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے پر پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

شیر افضل مروت کے خلاف ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر تھانہہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے شیر افضل کی درخواست ضمانت منظور کی ہے اور 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اینکرپرسن جاوید چوہدری کے پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ اور شیر افضل مروت کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔