Tag Archives: عثمان ڈار

9 مئی حملے عمران خان نے کرائے،مقصد آرمی چیف کو ہٹانا تھا،کارکنوں کوانسانی ڈھال بنایا:عثمان ڈار نے بھی پارٹی چھوڑ دی



پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے  پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ  ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا، پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں۔

تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے  نجی ٹی وی کے انٹرویو میں پارٹی چیئرمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ 9  مئی کے واقعات کا منصوبہ تحریک انصاف کے چیئرمین  کی زیر صدارت زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں پہلے ہی بنالیاگیا تھا۔  اسی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے  اپنی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت بھی خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی جبکہ رہائی کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی نے فوج سے ٹکراؤ کی پالیسی کی قیادت کی۔ 

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی، کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے اکتوبر میں لانگ مارچ کامقصد جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی رکواناتھا۔