اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اہلیہ اور بہنوں نے ملاقات کی ، جیل انتظامیہ نے ملاقات معمول کے مطابق قرار دیدی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی ، بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔
جیل حکام نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی خیریت پوچھتی رہیں۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ معمول کی ملاقات تھی۔
۔