Tag Archives: عمران فرد جرم

سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونیکا امکان



سائفر کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔

اس سے پہلے 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد فردِ جرم کی تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان



 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی پر آج منگل کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین آج  اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کریں گے، گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلے کے مطابق 17 اکتوبر کو قانونی طریقے کار سے فردجرم عائد کرنے کی کارروائی کا سختی سے آغاز کیا جائے گا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سمیت 8 وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دے رکھی ہے جس میں سلمان صفدر، عمیرنیازی، خالد یوسف وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر مقدمے کے اخراج اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔