ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزکو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کااستعمال کیا گیا، ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنی سابقہ جماعت کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کونشانے پررکھنے والی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی بت پرستی،اس کےبیانیے کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈزرکھے گئے۔انہوں مزید کہا کہ قوم کاپیسہ بےدریغ طریقےسےاستعمال کیاگیا ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئے رکھا گیا بجٹ ہے، قوم اپنے ہی اداروں کے خلاف چڑھ دوڑی اورجب تحقیقات ہوئیں تو پتا چلایہ پبلک فنڈ تھا۔
فردوس عاشق اعوان کے مطابق ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے نوجوانوں کابرین واش کیاگیاان کے ذہنوں میں بارود بھرا گیا۔ سوشل میڈیاایکٹوسٹ کی گرفتاریاں ہوئیں توانکشافات ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیانیہ دینے والوں کے تانے بانے زمان پارک،بنی گالہ تک جاتےتھے ، ٹرینڈسیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کاپسندیدہ مشغلہ تھا۔
Tag Archives: فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی نے ”شاہین”کا انتخابی نشان مانگ لیا
اسلام آباد(این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کے بعد ”شاہین” کا انتخابی نشان مانگ لیا۔
سیکریٹری اطلاعات آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے ایک انٹرویومیں کہا کہ شاہین کا انتخابی نشان رکھنے والی پہلے کی جماعت تحلیل ہو چکی ہے،امید ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کی پٹیشن فائل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے اور انہوں نے جیسے ہی توپوں کا رخ دوسری جانب موڑا تو انہیں چھوڑ دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہم نئے پاکستان کا خواب لے کر پی ٹی آئی میں گئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ساری توانائیاں اداروں کے خلاف استعمال کی، ان کے بیانیے کی وجہ سے 9مئی جیسے واقعات ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ عثمان ڈار کے انکشافات بہت پہلے ہماری جماعت کے لوگ کر چکے ہیں، 9مئی کے واقعات منصوبہ بندی تھی اور اس کے کردار چیئرمین پی ٹی آئی تھے۔
نفرت کے بیج بو کر اور انتشار پیدا کر کے 9مئی واقعات کی کیا ضرورت تھی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے عوام کو خواب دکھائے، 15جماعت اتحاد کر کے اقتدار کے مزے لوٹتی رہیں عوام کو کچھ نہیں دیا،ہم کہتے ہیں عوام اس مرتبہ ایک نئی پارٹی کو موقع دیں۔