Tag Archives: فلسطینی بچے

فلسطینی بچوں کی شہادت کامذاق اڑانے پر بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب



 بھارت اور اسرائیل فلسطینی بچوں کی شہادت کا مذاق اڑانے لگے اس بات کا انکشاف برطانوی میڈیا نے کیا ہے ۔

 میڈیا کا کہنا ہے کہ  بھارت  اور  اسرائیل   سوشل میڈیا پر ناصرف غزہ میں خ سالہ بچے کی شہادت کی خبر کو نہ صرف غلط قرار دے رہے ہیں بلکہ  اپنی پوسٹوں میں اس بچے کو ایک گڑیا قرار دے رہے ہیں

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے   سالہ عمر بلال البنا شہر کے مشرق میں واقع علاقے زیتون پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوا۔ تاہم سوشل میڈیا  پر بھارتی اور اسرائیلی صارفین نے جس بھونڈے طریقے سے اس شہادت کی تردید کی اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایک طرف تو اسرائیل غزہ پر فضائی حملے کررہا ہے، ساتھ ہی بچوں پر ہونے والے تشدد کوغیراہم دکھانے کی کوشش کر رہاہے۔

رپورٹ کے مطابق عمر البنا کی شہادت پر اسرائیل کے حامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں عمر کے اہل خانہ اس کے جسد خاکی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “یہ ایک اصلی بچے کی لاش نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک گڑیا ہے”  اس گھٹیا پوسٹ کو   اسرائیلی حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی اور بھارتی سفارتخانوں کے اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا۔