Tag Archives: فواد چوہدری

توہین الیکشن کمیشن کیس ،فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری، 24 اکتوبر کو پیش کرنیکا حکم



الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

فواد چوہدری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد کوفوادچودھری کو 24 اکتوبر صبح 10بجے پیش کریں،24  اکتوبرکو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نےفواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن انٹرا کورٹ اپیل پر الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا تھا۔

۔

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فواد چوہدری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی



اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں فواد چوہدری پیش نہ ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے عدالت میں پیش ہو کر آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کی والدہ بیمار ہیں، انہیں لاہور جانا پڑا ہے۔جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔