کراچی:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا فائدہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو ہوا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انٹرنیشنل کورٹ میں کلبھوشن کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے حال ہی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا۔
عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے مقدمات فوجداری عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر ماضی میں بھی کسی کا فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا ہے تو اسے بھی کالعدم سمجھا جائے