Tag Archives: لطیف ڈے،شاہ عبدالطیف بھٹائی

لطیف ڈے پر سندھی جھومر،بھنگڑے ، رقص اور دھمال کاشاندارمظاہرہ



پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں لطیف ڈے کی تقریب میں رقص،بھنگڑا،سندھی جھومراوردھمال نے حاضرین کے دل جیت لئے۔
شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں پی این سی اے میں لطیف ڈے کی شاندارتقریب کااہتمام کیا گیا۔
وفاقی وزیرامداد علی سندھی اورحضرت لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین سید مہدی رضا شاہ سبزواری بھی تقریب میں موجود تھے ۔
پروگرام میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کی زندگی کی تاریخ،شاعری، موسیقی، فطرت اور انسانیت کے لیے ان کی خدمات پردستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پرسمیرا الف، سرشار پیارا اور عون غلام علی نے سندھی موسیقی پیش کی، موسیقاروں نے سندھ کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ بھنگڑا،سندھی جھومر اوردھمال بھی پیش کیا ۔
شاہ عبداللطیف بھٹائی کو سندھی ادب اور ثقافت کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے موسیقی اور شاعری سے لوگوں میں اخوت، بردباری، مساوات ،بھائی چارے اوربین االمذاہب ہم آہنگی کادرس دیا۔