Tag Archives: ماسٹرموٹرز

پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی بیرون ملک برآمد شروع



کراچی(این این آئی)پاکستان آٹو انڈسٹری نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک میں تیار کردہ گاڑیوں کی برآمد شروع کردی۔
چین کی آٹوکمپنی چانگن موٹرز لمیٹیڈ اور پاکستانی کمپنی ماسٹر موٹرز نے مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان میں تیارکردہ گاڑیوں کی کینیا کوبرآمدشروع کردی ہے ۔
یاد رہے کہ کمپنی حکام ماضی میں پاکستان کے لیے ڈیزائن کی گئی دائیں ہاتھ والی گاڑیاں دوسرے خطوں میں برآمد کرنے کے منصوبے کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ ملک میں تیار کی جانے والی چانگن کی پاکستان سے تیار کردہ گاڑیاں جنوبی افریقہ ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور دیگر میں تقسیم کاروں کو فروخت کی جائیں گی جن کے پاس زیادہ تر دائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں ہیں۔