Tag Archives: مالدیپ

بھارتی فوج کومالدیپ سے نکل جانے کا حکم



مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر نے انتخابات میں کامیابی کے چند روز بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا حکم دیا۔

مالدیپ کے صدر کا بیان میں کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔ تمام بھارتی فوجیوں کو فوری طور پر واپس جانے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔مالدیپ کے عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

مالدیپ صدارتی انتخابات: چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے میدان مار لیا



مالدیپ نے صدارتی انتخابات کا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے اور چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے میدان مار لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدوار محمد معیزو نے 54.06 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد معیزو کے مد مقابل امیدوار موجودہ صدر ابراہیم محمد صالح نے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے نومنتخب صدر کو مبارکباد دی۔

نومنتخب صدر محمد معیزو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پرامن جمہوری عمل کا حصہ بننے پر عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت تک جشن سے گریز کیا جائے جب تک انتخابی پابندیاں باضابطہ طور پر ختم نہیں ہو جاتیں۔

یاد رہے کہ نومنتخب صدر کے چارج سنبھالنے تک موجودہ صدر ابراہیم محمد 17 نومبر تک صدر دفتر میں کام کرتے رہیں گے۔