کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کے دو رہنما روٹھ کرپارٹی اجلاسوں سے غائب ہوگئے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میں ناراضی کی خبریں سوشل میڈیا پر کچھ روز سے سامنے آرہی تھیں گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی اس حوالے سے رپورٹ بھی نشر کی ہے جس میں ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر اور مرزا اشتیاق بیگ کی ناراضی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بھی دونوں کومنانے ان کے گھرگئے تاہم دونوں رہنمائوں نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس میں آنے سے معذرت کرلی۔