Tag Archives: محکمہ موسمیات

پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان میں بارش ، بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان



گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور جنوبی و مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا ہے تاہم بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بارکھان 16، دالبندین 3 اور خضدار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابو لہہ میں درجہ حرارت منفی 3 اورکالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے آخر میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی



اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں پاکستان میں برفباری اور بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں برفباری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی



محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے چترال اور دیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ پہاڑی مقامات پر برفباری کا بھی آغاز ہو چکا ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار



راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت جڑواں علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

شہر اقتدار میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کے بعد تیز ہوائیں چل پڑیں جس سے موسم سرد ہو گیا۔ اس کے علاوہ پشاور اور ملحقہ علاقوں میں بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔