Tag Archives: مرتضیٰ سولنگی

غیرقانونی غیر ملکیوں کو مرحلہ وار بھیجا جائیگا،حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ، سرفراز بگٹی ، مرتضیٰ سولنگی



وفاقی وزراء  سرفراز بگٹی اور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئےحکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ 

 نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے  کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی افراد کیساتھ کاروبار ،اُنہیں گھر کرائے پر دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ایسے پاکستانیوں کے خلاف بھی فارن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، اس تمام عمل کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا جائے گا، انخلا کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوئی۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ غیر ملکی اور غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے انخلا کے لیے وزیراعظم نے ایک ورک پلان کی منظوری دی ہے، جس کے تحت انہیں مرحلہ وار واپس بھیجا جائے گا۔ جن غیر قانونی لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کی ن لیگ کے جلسے کی لائیو کوریج ، نگران وزیر اطلاعات نے وضاحت کردی



گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نوازشریف 4 سال بعد پاکستان پہنچے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کیا۔

نواز شریف کے جلسے سے خطاب کو تقریباً تمام ہی ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جن میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی بھی شامل تھا۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے نواز شریف کے جلسے کی لائیو نشریات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تنقید کا جواب دیتے ہوئے نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے وضاحت پیش کی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پرلکھا کہ ’’پی ٹی وی نے ابھی تین دن پہلے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی پر اسی طرح کی نشریات کی تھیں اور بلاول بھٹو سمیت تمام رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی تھیں۔‘‘

نواز شریف کو کوئی بڑا ریلیف ملنے والا نہیں: حکم ملا تو گرفتار ضرور کریں گے: مرتضی سولنگی



نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے۔
نجی تی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ابھی نہیں لگتا کہ نواز شریف کو کوئی بڑا ریلیف ملے گا، تمام فیصلے ہمیشہ کیلئے نہیں ہوتے بلکہ کچھ تبدیل بھی ہو جاتے ہیں، مستقبل میں کیا ہوگا اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتظار کریں گے نواز شریف آنے سے پہلے اپنے دفاع کیلئے کیا کریں گے، عدالت کہتی ہے نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں تو حکم پر عمل کریں گے، اگر عدالت ان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتی ہے تو اس پر بھی عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے اور قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم کی واپسی پر فیصلہ کریں گے، ان کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، وہ کوئی ڈیل کر کے گئے تھے یا نہیں اس بارے میں نہیں معلوم۔۔۔۔۔۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا گیا یا نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو باہر ہماری حکومت نے نہیں رکھا، ان کو باہر رکھنے کا کام پہلے سے ہی شروع تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسمبلی نہ چھوڑتے تو نگراں وزیر اعظم کا انتخاب کوئی اور کرتا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو انہیں اجازت ملنی چاہیئے، اگر انہیں اجازت نہیں ملتی تو مختلف پلیٹ فارم موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہونی چاہیئے، جو ادارے میرے ماتحت ہیں ان پر پی ٹی آئی کے جلسے کی کوریج ہوگی، سرکاری ٹی وی پر بھی جلسہ دکھایا جائے گا۔

نواز شریف کا معاملہ عدالت جانے:ہم سکیورٹی سابق وزیر اعظم والی دیں گے،سولنگی



اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو جو سیکیورٹی ملتی ہے نوازشریف کو بھی وہی سکیورٹی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر اہم سیاسی سرگرمی کی اجازت ہوگی جس میں نواز شریف بھی آتے ہیں، یہ مفروضوں پر بات ہوگی، عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے، نگران حکومت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد ہے۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،نگران وزیراطلاعات



اسلام آباد(این این آئی)نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا، صرف 25 دن باقی ہیں۔

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ۔

آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے،نگران وزیر اطلاعات



کراچی(این این آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے،تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے، قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کریں گے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ریڈیو پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے۔

نگران وزیراطلاعات نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے،سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ شفاف انتخابات کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہئیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کریں گے۔

یقین دلاتا ہوں کہ دیئے گئے وقت کو وسائل کے حل کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے، ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیل نو کریں گے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے معاملات بہتر کرنا میری ذمہ داری ہے۔