Tag Archives: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش



سابق وفاقی وزیر اورپاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب پر انتشار انگیز گفتگو کرنے کا مقدمہ ہے جس میں وہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے پاکستان کو نواز شریف ہی نکالیں گے، آج نوجوان کو روزگار کی ضرورت ہے۔

نواز شریف نے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سب کو مل کر بیٹھنا ہو گا۔

آج پورا پاکستان لاہور میں نواز شریف کا استقبال کرے گا: مریم اورنگزیب



پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دو دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے، مینار پاکستان پر نواز شریف کے استقبال کے لیے لوگوں کا جم غفیر ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورا پاکستان مینار پاکستان پر نوازشریف کا استقبال کرے گا، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مینار پاکستان کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا آنا پاکستان کے لیے نئے عروج اور خوشحالی کی نوید ہے، اس وقت ملک مشکلات میں ہے، نواز شریف بھاری دل کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں ملک میں امن تھا، روزگار تھا اور خوشحالی تھی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ میں امید کی کرن ساتھ لے کر آ رہا ہوں۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ اب معاشرے میں نفرت، ناامیدی اور انتشار ختم ہو گا۔

عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں،مسلم لیگ (ن)



لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں، قائد (ن) لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے۔

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔

عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، قائد ن لیگ نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15سے 16سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ (ن) واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف مشکل میں پھنس گئے



لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سینیئر لیگی رہنما جاوید لطیف اور دیگر کو انتشار انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں طلب کر لیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، اس دوران ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان، پروڈیوسر راشد بیگ کی جانب سے ذیشان غنی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔

عدالت نے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر ملزمان کو 14 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، پولیس کی جانب سے ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی جو مسترد ہو چکی ہے۔

سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں ،مریم اور نگزیب



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں ۔

نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ،اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ قائد نواز شریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟

یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اس ملک کے تین دفعہ کا منتخب وزیراعظم ہیں جس پہ جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیاجس کرسی پہ تھوڑی مدت کے لئے بیٹھے ہیں اسے ”تاحیات”نہ سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں۔

نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں۔انہوں نے کہاکہ 2017سے لے کر اب تک اِس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی، اب بس !۔