عالمی رہنماؤں نے اسرائیل فلسطین تنازع کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کی صورتحال پرامن اجلاس ہوا ، جس میں عالمی رہنمائوں نے برطانیہ اور سعودی عرب سیمت کئی ممالک کے رہنمائوں نے شرکت کی۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت سے عالمی قانون کا احترام کرنے اور مشکل حالات کے باوجود اسرائیلی فوج سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کی جبری بےدخلی کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں ، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کو مزید نہیں پھیلنا چاہئے، عالمی برادری اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا روڈ میپ بنائے۔
اس موقع پر یونان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل بحال ہونا چاہیے، اسرائیل فلسطین تنازع کا حل دو ریاستی حل کی بنیاد ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں فوجی مداخلت سیاسی حل کا متبادل نہیں ہوسکتی۔