Tag Archives: مقدمات خارج

سعید غنی کیساتھ صلح ، حلیم عادل شیخ کیخلا ف 4 مقدمات خارج



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے درمیان صلح کے باعث 4 مقدمات خارج کر دیے۔

عدالت میں سماعت کے دوران سعید غنی نے  کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، الزامات واپس لینے پر میں نے چاروں مقدمات واپس لے لیے ہیں، حلیم عادل شیخ نے مجھ سے معذرت نہیں کی۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ مقدمات 3 سال سے زیرِ سماعت تھے، جج صاحب کے سمجھانے پر میں نے اپنے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، میں کوئی سیاسی بات نہیں کر سکتا کیونکہ اس حوالے سے  مجھ پر پابندی ہے، سیاسی گفتگو کے باعث جیل حکام مجھے عدالتوں میں پیش نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک  ارب روپے کے 2 ہرجانے کے دعوے اور ڈائریکٹ شکایات فائل کر رکھی تھیں۔