Tag Archives: ملالہ یوسفزئی

غزہ کے ہسپتال پر بمباری دیکھ کر دہشت زدہ ہوں، ملالہ یوسفزئی



مقبوضہ غزہ(این این آئی)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالی یوسفزئی نے غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملالہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھاکہ میں غزہ میں الاہلی ہسپتال پر بمباری دیکھ کر دہشت زدہ ہوں اور اس کی واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ میں اسرائیلی حکومت پر زور دیتی ہوں کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دے اور جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کرے۔

حماس اسرائیل جنگ کے پانچویں روز ملالہ کابیان آگیا



نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں میں دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں، اس دوران میرا دھیان فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں’.


جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملالہ نے اپنے بچپن کو یاد کیا اور لکھا ‘میں صرف 11 برس کی تھی جب میں نے اپنے ارد گرد دہشتگردی اور تشدد جیسا ماحول دیکھا، صبح سویرے ہم مارٹر گولوں کی آوازوں سے بیدار ہوتے تھے’۔
انہوں نے مزید کہا ‘اپنے اسکولوں اور مساجد کو بموں سے تباہ ہوتے دیکھا، امن ایک ایسی چیز بن گئی جس کا ہم صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے’۔
ملالہ نے لکھا کہ ’جنگ ہمیشہ بچوں پر اثر انداز ہوتی ہے چاہے وہ اسرائیل کے گھروں سے اٹھائے گئے بچے ہوں یا غزہ میں فضائی حملوں کے ڈرسے چھپے ہوئے یا خوراک اور پانی کی کمی کا سامنا کرنے والے بچے ہوں‘۔
سماجی کارکن نے لکھا کہ ’آج میں ان تمام بچوں اور لوگوں کے لیے غمزدہ ہوں جو مقدس سرزمین میں امن اور انصاف کے خواہاں ہیں‘۔