جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات سے متعلق اور دیگر سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، اس حوالے سے انہوں نے بلوچستان اور سندھ کے دوروں کا فیصلہ کر لیا۔
سیاسی سرگرمیوں کے سلسلے میلں مولانا فضل الرحمان 28 اکتوبر کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے اورجے یوآئی بلوچستان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ 29 اکتوبر کو کوئٹہ ہائی گراﺅنڈ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے ، 30 اکتوبر کوئٹہ میں مختلف سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ یکم نومبر کو کوئٹہ سے کراچی روانہ ہوں گےاور سندھ میں جے یوآئی کے زیراہتمام امن مارچ کی قیادت کریں گے، 2 نومبر کو کراچی میں امن مارچ کے اختتام پر طوفان الاقصی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اورکراچی میں سیاسی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔