بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 20 کروڑ روپے نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کو ای میل پر موصول دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ روپے ادا کرو ورنہ ہمارے پاس بھارت کے بہترین شوٹرز ہیں۔
مکیش امبانی کے سکیورٹی انچارج کی درخواست پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کو پہلے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔