حکومت کی طرف سے ڈیڈ لائن دینے کے بعد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی میں تیزی آ گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم 6500 سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی لانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم عابد مجید کی زیر صدارت صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔
اجلاس کے دوران افغان کمشنریٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کی واپسی میں توقع زیادہ تیزی آئی ہے، طور خم بارڈر سے روزانہ 900 کے حساب سے افغان باشندے واپس جا رہے ہیں۔